دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے آج صبح کئی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ سے آنے
والی ایک پرواز کو دہلی کی بجائے قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا۔اس کے علاوہ دہلی آنے والی کم سے کم آٹھ گھریلو اور دو بین الاقوامی پروازوں کے تاخیر سے آنے کی اطلاع ہے۔